موٹر وے پر خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی،کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

موٹر وے پر خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق
حیدرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19اپریل 2018ء ) :حیدر آبد موٹر وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی،کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدر آبد موٹر وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں کاریں کراچی سےحیدرآباد کی طرف آرہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی۔کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے جبکہ حادثےمیں ایک بچی معجزانہ طور پربچ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں