لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس علی باقرنجفی کی رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس علی باقرنجفی کی رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی فراہمی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے قیصر اقبال وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزاروں کیوکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت عالیہ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا مگر رپورٹ کے ہمراہ ت متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کی جارہیں،انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی دونوں رپورٹس بھی فراہم نہیں کی جارہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹس میں جعلی سازی کر کے تبدیلی کی گئی،درخواست گزار کے مطابق شہبازشریف،رانا ثناء اللہ کا ویڈیوریکارڈودیگر دستاویزات فراہم نہیں کی جارہیں،سرکاری وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی نے خود ہی انکوائری رپورٹ ٹرائل کورٹ کو فراہم کر دی، جے آئی ٹی رپورٹ میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں،انہوں نے کہا کہ متعلقہ دستاویزات کیلئے رجسٹرار کوخط لکھا مگر ابھی تک دستاویزات نہیں ملیں جونہی دستاویزات موصول ہوں گی فراہم کردیں گے، جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں