لاہور، کان کنوں کے تحفظ اورمائینز ایکٹ 1923پر عمل درآمد کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

یہ درخواست پاکستان مائن ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے

جمعرات 19 اپریل 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) کان کنی کے شعبہ سے وابستہ کان کنوں کے تحفظ اورمائینز ایکٹ 1923پر عمل درآمد کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست پاکستان مائن ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کان کنی کے شعبے سے وابستہ لاکھوں مزدور حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے جان کے خطرات میں گھرے ہوئے ہیں مگر قانون میں بھی انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔

کان کنوں کو معاوضے بروقت نہیں دئیے جاتے جبکہ ان کے لئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے حادثات ہوتے اور مزدور جاں بحق ہو جاتے پیں، معلومات تک رسائی نہ ہونے کی بناء پر آج تک کتنے کان کن جان سے چلے گئے انکے بارے میں حقیقی معلومات اور اعداد و شمار بھی دستیاب نہیں ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ کان کنی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قوانین کے تحت عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں