لاہور ، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گیٹ کو توڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی،چار نوجوان زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ڈیفنس کے علاقے میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گیٹ کو توڑتی ہوئی گھر میں جا گھسی، جس سے کار میں سوار چار نوجوان زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ باہر نکل آئے جبکہ پولیس بھی پہنچ گئی، جس نے چاروں کار سوار زخمیوں کوحراست میں لے کر کار قبضے میں لے لی ہے، حادثے سے کار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں