بچوں سے زیادتی کے واقعات میں پنجاب کا پہلے نمبر پر آنا نام نہاد خادمِ اعلیٰ کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے، ڈاکٹر مراد راس

جمعرات 19 اپریل 2018 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں پنجاب کا پہلے نمبر پر آنا نام نہاد خادمِ اعلیٰ کی گڈگورننس پر سوالیہ نشان ہے اشتہارات پر گڈگورننس کا ٹنڈورا پیٹنے والوں کو پول کھل چکا دعوئوں سے نہیں عملی اقدامات سے عوام کے مسائل کا حل نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے ولای غیر سرکاری تنظیم کے بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی جاری کردہ رپورٹ کے ردِ عمل میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں سال 2017 کے دوران 34442 بچے اور بچیوں سے جنسی تشدد حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے لئے کافی ہے۔

(جاری ہے)

جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی جبکہ حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں