سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ یہ درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری سے کروڑوں روپے کی ہارس ٹریڈنگ کی گئی۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں کروڑوں میں فروخت ہونے والے ممبران کو شو کاز نوٹس جاری کیا۔ ہارس ٹریڈنگ سے انتخابات کا عمل شفاف نہیں رہا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سینیٹ انتخابات کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں