شاہینوں کا دورہ انگلینڈ؛قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ شروع

جمعرات 19 اپریل 2018 22:23

شاہینوں کا دورہ انگلینڈ؛قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جس کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جو 22 اپریل تک جاری رہے گا۔دورہ برطانیہ کیلئے ٹیم میں شامل کیے گئے نوجوان کھلاڑی محمد عباس کاؤنٹی کرکٹ کے باعث کیمپ میں شریک نہیں،تاہم دیگر کھلاڑیوں نے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فزیو تھیراپسٹ اینڈریو ڈیکن نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی نئے تجربات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنیوالے بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں تیسرے نمبر پر اور ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کرتے ہیں لیکن آئرلینڈ اور انگلینڈ میں انہیں چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھلانے کی تجویز ہے۔سب سے اہم اور مشکل ترین پوزیشن ون ڈاؤن پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین حارث سہیل کھیلیں گے۔حیران کن طور پر جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو بھی مڈل آرڈر میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر آزمایا جائیگا اور انہیں ذمے داری دی جائیگی کہ وہ اٹیک کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں