وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 19 اپریل 2018 21:18

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گجرات میں طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ طالبات کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں