مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات

شیرازی برادران کا عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر شہبازشریف کو خراج تحسین

جمعرات 19 اپریل 2018 21:18

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سندھ کے شیرازی برادران کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیرازی برادران نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ شیرازی برادران نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دن رات محنت کرکے لاہور سمیت پنجاب کا نقشہ بدل دیا ہے۔

آپ کی انتھک محنت اور شاندار وژن کو سندھ کے عوام پسند کرتے ہیں کیونکہ آپ نے اپنے صوبے میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز سپیڈ ،پنجاب سپیڈ ہی نہیں بلکہ پاکستان سپیڈ ہے اور آپ نے منصوبوں کو وقت سے قبل مکمل کرکے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ’’میں‘‘ یا ’’تم‘‘ کی روش پر چلنا درست نہیں، اس کیلئے ’’ہم‘‘ کا راستہ اپنانا ہے اور ’’ہم ‘‘کی راہ پر چلنے میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔

سب مل کر محنت سے کام کریں تو پاکستان آگے بڑھے گا اور ایک صوبے کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں، دیگر صوبے خوشحالی کے سفر میں یکساں رفتار سے آگے بڑھیں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں سندھ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا تو ترقی کا سفر کراچی سمیت سندھ تک لے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر مملکت نیشنل فوڈ سکیورٹی سید ایاز علی شیرازی، سابق رکن قومی اسمبلی سید شفقت حسین شیرازی، سید ریاض شاہ شیرازی اور مسلم لیگ ٹھٹھہ کے صدر حاجی محمد حنیف شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں