مزدوروں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت اور سیکرٹری مائنز کو نوٹس جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے کوئلے اور پتھر کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت اور سیکرٹری مائنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے پاکستان مائن ورکرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں مزدوروں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ورکرز کو تحفظ فراہم نہ کرنے سے ہر سال 40 مزدور زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں،مزدوروں کو نہ تحفظ فراہم کیا جاتا اور نہ معاوضہ مکمل ادا کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیمار مزدوروں کو علاج معالجے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے حکومت اور سیکرٹری مائنز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں