سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کیخلاف ،نتائج کو کالعدم قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 19 اپریل 2018 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف اور سینیٹ الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گئی اور عمران خان نے ووٹ فروخت کرنے کو شو کاز نوٹس جاری کیا، ہارس ٹریڈنگ سے انتخابات کا عمل شفاف نہیں رہا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کو ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں