سانحہ ماذل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام کے بیان حلفی کی نقول کے حصول کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 19 اپریل 2018 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماذل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سمیت دیگر حکام کے بیان حلفی کی نقول کے حصول کیلئے دائر درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیر شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کی جانب سے وکیل اظہر صدیق نے وزیر علیٰ شہباز شریف سمیت دیگر کی بیان حلفی کی نقول فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر قانون اور دیگر کے بیان حلفی کی پیش کردہ نقول فراہم نہیں کی جارہی ہیں ،بیان حلفی کے حصول کیلئے پنجاب حکومت کو کئی بار رجوع کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

پہلے چیف سیکرٹری پنجاب اور بعد ازاں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بیان حلفی کی فراہمی میں معذوری کا اظہار کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری میں شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور دیگر کے بیان حلفی ایک عوامی دستاویزات ہے اس کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا اس لیے اس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت کے پاس بیان حلفی نہیں ہیں۔فاضل عدالت نے فریقین کے وکلا ء کے دلائل کے مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں