انتخابات سے قبل بھرتیوں ،ترقیوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

جمعرات 19 اپریل 2018 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات سے قبل بھرتیوں اور ترقیوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ تشکیل دیا گیاجبکہ دیگر ارکان میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں ۔ فل بنچ 23اپریل سے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں