پی آئی ٹی بی نے پنجاب کے 53ہزار سرکاری سکولوں کیلئے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 20:39

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پنجاب کے 53ہزار سرکاری سکولوں کیلئے سکول ایجوکیشن ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا۔پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے گزشتہ ر وزیہاں ارفا کریم ٹاور میں باقاعدہ ہاٹ لائن کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایک کروڑ45لاکھ طلباء اورتین لاکھ25ہزار اساتذہ پر مشتمل پنجاب کا تعلیمی نظام دنیا میں سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔

جن کی کارکردگی کا متعلقہ وقت میں 1143سکول انسپکٹر ز جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی وقت میں نگرانی کا عمل طلباء اورساتذہ کی حاضری،صفائی اور پانی کی فراہمی تک ہی محدود نہیں بلکہ تعلیمی معیار کو پرکھنے کیلئے طالب علموں سے ایک کوئز ایپلی کیشن کے ذریعے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اب تک صوبہ پنجاب کے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء سے چارکروڑ 90لاکھ پوچھے جا چکے ہیں۔

انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ پہلے ہاٹ لائن کے سافٹ لانچ سے موصول ہونے والی 92سو شکایات میں سے 77فیصد حل کی جا چکی ہیں اور معاملہ سکول اہلکاروں کی رپورٹ پر بند نہیں ہوتابلکہ شکایت کنندہ سے کال کے ذریعے دوبارہ تصدیق کی جا تی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہاٹ لائن نمبر 042-111-11-2020پنجاب کے سرکاری سکولوں کے باہر چسپاں کیا گیا ہے جو صبح 8سے رات 8تک شکایات کے اندراج کیلئے کھلا رہتی ہے۔قبل ازیں،سپیشل سیکرٹری سکولزایجوکیشن پنجاب رانا حسن اختر نے تعلیمی شعبے میں پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاٹ لائن کا قیام ایک بڑی کامیابی ہے۔بعد میں ڈاکٹر عمر سیف نے اس منصوبے سے منسلک حکام میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں