’’دونہیں ایک پاکستان ‘‘قوم کی آواز ہے، فرخ جاوید مون

جمعرات 19 اپریل 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ 29اپریل مینارپاکستان کا جلسہ جاتی امرا کے کرپشن کے شہزادوں کیلئے ریفرنڈم ثابت ہوگا اورنئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا،تحریک انصاف کا نعرہ’’دونہیںایک پاکستان‘‘پوری قوم کی آوازہے۔

(جاری ہے)

رائل پام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ 2018کا الیکشن کرپٹ ٹولے اورکمیشن خوروںکیخلاف اعلان جنگ ہوگا اورعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تخت رائے ونڈ کے کرپٹ شہزادوں کوہمیشہ کیلئے فارغ کردیں گے۔

ظالم اورکمیشن خور حکمرانوں نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے اکیسویں صدی میں بھی لاہورکے شہری پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں اورصوبے کا نام نہاد خادم اعلٰی پریس کانفرنس میں جعلی ترقی کے بھاشن دے رہا ہے وہ اب زیادہ دیرغریب قوم کوبیوقوف نہیں بناسکتے کیونکہ اب ان کے اقتدارنہیں بلکہ جیل جانے کی باری آچکی ہے اب ان کا کوئی ڈرامہ کامیاب نہیں ہونے والا انہیں پنجاب میں پنتیس سال کی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں