سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کیا جائے : سردار سیف اللہ خان سدوزئی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایات سے فوری انصاف کے قانونی تقاضے پورے ہونگے۔ہمارا استغاثہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے انہیں فوری طور پرانکے عہدوں سے برطرف کیا جائے بصورت دیگر وہ اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھا کر کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کریں گے۔

ہمارا ایمان ہے کہ نااہل شریف اور انکے حواری ماڈل ٹائون کیس میں اپنے ظالم اقتدار سمیت اپنے انجام بد کو پہنچیں گے۔انہیں پھانسی کے پھندے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔معصوم انسانوں کو خون قبر تک ان کا پیچھا کرے گا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹائون کا کیس بین الاقوامی اہمیت کا کیس ہے ۔اس کیس میں جلد انصاف کی فراہمی سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور ملک میں انصاف کا بول بولا ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سیف اللہ خان سدوزئی نے کہا کہ ہمارے کارکنان کا صبر، حوصلہ اور جہد مسلسل نے اس کیس کو ہمیشہ تازہ رکھا۔ہمارے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں نے ہر طرح کی حکومتی پیشکش ٹھکرا کر ثابت کیا کہ مصطفوی انقلاب کے کارکنوں کو خریدا نہیں جاسکتا۔وہ دن جلد آنے والا ہے جب طاقت و اقتدار کے نشہ میں بدمست ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلنے والے کردار پھانسی کے پھندے پر ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں