لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے کے خلاف آج لاہور پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے ، محمد اشرف بھٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جانب سے بڑے بڑے دعوں اور نعروں کے باوجود لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے کے خلاف آج لاہور پریس کلب کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور حکمرانوں سے پوچھیں گے کہ وہ ابھی تک بھی لوڈ شیڈنگ کیوں ختم نہیں کر سکے ہیں حالانکہ حکمرانوں نے اپنی حکومت کے ابتدائی چھ ماہ میں ہی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بات کی تھی ۔

وہ آج احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ابھی تو اللہ کا خاص کرم ہے کہ گرمیوں نے پوری طرح سے شدت اختیار نہیں کی ہے لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر پائے تو ان کے نام کو تبدیل کردیا جائے اب وہ خود ہی اپنا نام تبدیل کر لیں وگرنہ ہم آج عوامی احتجاج میں عوام سے پوچھ کر ان کا نام تبدیل کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ پنجاب کی عوام سے جھوٹ بول کر ان سے ووٹ حاصل کئے ہیں اور اس کے بعد انہوں نے عوام کی طرف پلٹ کر بھی نہیں دیکھا ہے وہ ایک کنفرم جھوٹے اور شوباز شخص ہیں ان سے آج بھی حساب لیں گے اور الیکشن میں بھی ان سے مکمل حساب لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں