مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمدکفیل بخاری خیبرپختونخواہ اورآزادکشمیر کے دس روزہ تبلیغی دورے پرروانہ

اجلاس میں ضلع لاہورکے احرارورکرز کنونشن کے حوالے سے مشاورت

جمعرات 19 اپریل 2018 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمدکفیل بخاری نے خیبرپختونخواہ اورآزادکشمیر کے دس روزہ تبلیغی دورے پرروانگی سے قبل مرکزی دفتر احرارایونیو،نیومسلم ٹائون لاہور میں مرکزی رہنمائوں سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں27اپریل جمعة المبارک کوہونے والے ضلع لاہورکے احرارورکرز کنونشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی اس مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجلس احراراسلام پرامن آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،ریاستی ادارے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان میںاسلامی نظام نافذکردیںتوملک میںمکمل امن قائم ہوجائے گا،کرپشن اور ناانصافی کا شورمچانے والے خود بھی اس میںملوث ہیں ۔

سینیٹ الیکشن میںخریدوفروخت کا انکارکرنے والے آج اپنے ہی ارکان اسمبلی کوپارٹی سے نکالنے کا اعلان کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میںانقلاب اور تبدیلی کے دعویدار نظام کی نہیںشخصی جنگ کررہے ہیں ۔ا نہوںنے کہاکہ نوازشریف اور ان کی جماعت ن لیگ کوختم نبوت سے غداری اور قادیانیوںکی سرپرستی کی سزاملی ہے ۔نوا زشریف نے لبرل ازم کا نعرہ لگا کر قیام پاکستان کے مقاصد اورآئین سے انحراف کیا ہے ۔

قوم آئندہ انتخابات میںقائدا ور اقبال کے وژن کے خلاف بیانیے کو مسترد کردے گی ۔انہوںنے کہاکہ نواز،زرداری اور عمران ایک ہی نظام کے پرزے ہیں ۔جب تک نظام درست نہیںکیاجاتاحالات ایسے ہی رہیں گے ۔سترسال سے ووٹ کی بے حرمتی کا گلہ کرنے والے خود اس کے ذمہ دار ہیں ،حکومت واقتدار انہی کے پاس رہا ہے ۔ووٹرکوعزت دیںتوووٹ کی عزت بھی بحال ہوجائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ اداروںکے تصادم نے عوام میںانہیں بے توقیر کردیاہے ۔آئین کی بالادستی اورملک کے نظریہ وسلامتی کے تحفظ پر اتفاق سے عوام میںاداروںکی عزت اوراعتماد بحال ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ مجلس احراراسلام اپنی پرامن دینی وسیاسی جدوجہد کے ذریعے قوم میںاسلامیت اورپاکستانیت کاشعور بیدارکرتی رہے گی ۔اجلاس میںمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمد اویس ،مرکزی ناظم تبلیغ ڈاکٹر محمد آصف ،قاری محمد قاسم اور ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق قمر نے بھی شرکت وخطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں