کنوینس الائونس کی کٹوتی کا فیصلہ، لاہور سمیت پنجاب کے دیگراضلاع کے ویکسی نیٹر سراپا احتجاج رہے

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) کنوینس الائونس کی کٹوتی کے حکومتی فیصلے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگراضلاع کے ویکسی نیٹر گزشتہ روز بھی سراپا احتجاج رہے اور انہوں نے ڈی جی ہیلتھ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا دھرنے کے شرکاء کی تعداد گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ تھی اس سلسلے میں احتجاجی ویکسی نیٹرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ان کے احتجاج کا دوسرا دن تھاجس میں پنجاب بھر سے ویکسی نیٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کا سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا جبکہ گزشتہ روز ویکسی نیٹروں کے احتجاجی دھرنے میں ڈینگی پروگرام کے ملازمین بھی شامل ہوگئے ان ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انہیں مستقل کیا جائے ویکسی نیٹروں کے دھرنے کی وجہ سے پنجاب حکومت کے زیر اہتمام شروع کی گئی پولیو مہم ڈسپنسریوں میں حفاظتی ٹیکوں کے اجراء ڈینگی مہم اور خسرہ مہم روک دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں