چیئرمین واپڈا کی یقین دہانی،اپڈا پیغام یونین کا احتجاجی دھرنا ختم

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین واپڈا کی یقین دہانی کے بعد واپڈا پیغام یونین نے گزشتہ دو روز سے جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ہے گزشتہ روز پاکستان واپڈا پیغام یونین کے دھرنے کا تیسرا دن تھا دھرنے میں شامل ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ان کمپنیوں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ چیئرمین واپڈا نے دھرنے کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک کے تمام تقسیم کار کمپنیوں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائیگا جبکہ دوسری طرف احتجاجی دھرنے کی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر چیئرمین واپڈا کے اعلان و وعدہ کے مطابق عارضی ملازمین کو مستقل نہ کیا جائے تو واپڈا ملازمین ستائیس اپریل کو دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینگے واضح رہے کہ ان ملازمین نے گزشتہ تین روز سے واپڈا ہائوس کے باہر دھرنا دے رکھا تھا یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دھرنے کی قیادت اور چیئرمین واپڈا کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے قبل دھرنا کے شرکاء نے واپڈا ہائوس میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں واپڈا ہائوس کے گارڈز اور شرکاء کے درمیان ہاتھ پائی ہوئی تاہم واپڈا افسران کی مداخلت کے بعد اس معاملے کو سنبھال لیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں