انجمن تاجران پاکستان نے چوبیس اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

انجمن تاجران پاکستان نے چوبیس اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) انجمن تاجران پاکستان نے چوبیس اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے احتجاج کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے انجمن کے ایک اجلاس میں کیاگیا جس میں خالد پرویز اشرف بھٹی سمیت دیگر تاجران نے شرکت کی اجلاس میں مالی سال 2018-19ء کے متوقع بجٹ کا جائزہ لیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کیا جائے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چوبیس اپریل کو انجمن تاجران سے ملحقہ تمام مارکیٹوں کے تاجران مل کر اپنے مطالبات کی حمایت میں باقاعدہ ایک احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں