پنجاب کے مختلف محکموں میں تعینات پی ایم ایس افسران رات گئے لاہور پہنچ گئے

کل مظاہرے میں شرکت کرینگے

جمعرات 19 اپریل 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب بھر کے مختلف محکموں میں تعینات پی ایم ایس افسران رات گئے لاہور پہنچ گئے ہیں یہ افسران پی ایم ایس افسران ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کی حمایت میں کل منعقد ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرینگے واضح رہے کہ پی ایم ایس افسران نے اپنے مطالبات کی حمایت میں آج بروز جمعہ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کے دفتر واقع سول سیکرٹریٹ کے باہر خاموش اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ پی ایم ایس افسران کی جانب سے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر میں سرکاری امور انجام دینے کا سلسلہ بھی گزشتہ روز بھی جاری رہا گزشتہ روز پی ایم ایس افسران کے علامتی احتجاجی کا نوواں دن تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں