لاہور مظاہروں کی زد میں، شہر بھر کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام رہی

لوگ حکومت و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مظاہروں کے شرکاء کو کوستے رہے

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور گزشتہ روز مختلف مظاہروں کی زد میں رہا جس کے نتیجے میں شہر بھر کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام رہی اپنے امور کی انجام دہی کے سلسلے میں ان سڑکوں پر سفر کرنے والے لوگ حکومت و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مظاہروں کے شرکاء کو کوستے رہے اس سلسلے میں پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیا پی ایم ایس افسران کا دفاتر میں علامتی احتجاج جاری رہا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور نے سرکاری اداروں میں اپنے مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کی آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈی جی پی آر یونٹ کے سینکڑوں شرکاء نے تھانہ گڑھی شاہو کے باہر علامہ اقبال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا پنجاب بھرویکسی نیٹروں نے ڈی جی ہیلتھ کے دفتر واقع کوپر روڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرہ مکینوں نے نیب لاہور کے متضاد بیانات کیخلاف ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نیب آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور ملتان روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بند کر دی آ ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سکولز یجوکیشن کے اراکین نے بیڈن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا رچنا ٹائون میں بجلی چوری میں ملوث مبینہ صارفین نے ایس ڈی او اور ایکسیئن رچنا ٹائون سب ڈویژن کیخلاف مظاہرہ کیا اسلامی جمعیت طلباء نے پنجاب یونیورسٹی میں اپنے مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیا ٹائون شپ کے مکینوں نے ٹائون شپ قبرستان کی اراضی کے حوالے سے مظاہرہ کیا جس سے شہر بھر میں ٹریفک بری طرح متاثر رہی اس طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں مجموعی طور پر دس احتجاجی مظاہرے دھرنے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں