پنجاب جوڈیشل ایکٹوزم نے سی سی ٹی وی کیمروں کے فعال ہونے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب جوڈیشل ایکٹوزم نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں کے فعال ہونے سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں اس سلسلے میں پنجاب جوڈیشل ایکٹوزم نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی کیمروں میں سے کیمروں کی کثیر تعداد غیر فعال ہے ان میں خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں جنہیں تاحال درست نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ان کیمروں کی خریداری و تنصیب پر اربوں روپے خرچ کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں