ْلاہور،سوئی نادرن گیس کمپنی کے ملازمین کا علامتی احتجاج اور ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سوئی نادرن گیس کمپنی کے ملازمین کا علامتی احتجاج اور ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی اس سلسلے میں سوئی نادرن گیس کمپنی کے تمام دفاتر اور کسٹمر سروسز سینٹر ز دوگھنٹے کیلئے بند رہے جس سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس سلسلے میں سوئی نادرن گیس کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت مذکورہ کمپنی جیسے منافع بخش ادارے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ان کا احتجاج جاری رے گا واضح رہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ملازمین نے اپنے احتجاج کے پہلے مرحلے میں روزانہ کی بنیاد پر د و گھنٹے کی علامتی ہڑتال کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں