پنجاب کے مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں کی آسامیاں بدستور خالی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب حکومت کے مختلف محکموں میں اعلیٰ عہدوں کی آسامیاں بدستور خالی ہیں جس کے باعث ان محکموں کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے جن سرکاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیاں نہیں کی گئیں ان میں سیکرٹری ہائوسنگ ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری بلدیات،ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیکرٹری انفارمیشن کلچر،ڈی جی اوقاف اور ڈی جی معدنیات سمیت دیگر محکموں کی خالی آسامیاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں