خواجہ عمران نذیر کا شکایات پر میاں میر ہسپتال کااچانک دورہ

جمعرات 19 اپریل 2018 19:32

خواجہ عمران نذیر کا شکایات پر میاں میر ہسپتال کااچانک دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) خواجہ عمران نذیر نے بعض شکایات پر میاں میر ہسپتال کااچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے میاں میر ہسپتال میں ادویات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اڑتالیس گھنٹے رپورٹ طلب کرلی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر شہناز سے اظہار برہمی کرتے ہوئے مریضوں کو ادویات کی فوری فراہمی کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں