ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب کے دفتر میں ڈائریکٹر ڈی جی آر اور ایپکا یونٹ ڈی جی پی آر کے صدر تصور کے درمیان تصادم ، ایپکا یونٹ کا صدر زخمی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب کے دفتر میں ڈائریکٹر ڈی جی آر اور ایپکا یونٹ ڈی جی پی آر کے صدر تصور کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایپکا یونٹ کا صدر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کو حراست میں لے لیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب بھر کے سرکاری اداروں کے ایپکا یونٹس نے دفاتر کی تالہ بندی کر دی اور ایپکا کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد تھانہ گڑھی شاہو کے باہر اکھٹی ہوگئی جہاں انہوں نے ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کے روئیے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی اور مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے دونوں فریقین کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب ایپکا یونٹ ڈی جی پی آر کے صدر تصور اپنے ساتھیوں کے مطالبات کی منظوری کے سلسلے میں ڈائریکٹر ڈی جی پی آر سے مذاکرات کررہے تھے مذاکرات کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جو شدت اختیار کر گئی جس پر ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کے مبینہ تشدد سے تصور شدید زخمی ہوگیا اس موقع پر ڈی جی پی آر کے ملازمین نے ڈائریکٹر کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں