پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلامی جمعیت طلباء کی احتجاجی ریلی کو یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلامی جمعیت طلباء کی احتجاجی ریلی کو یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا اسلامی جمعیت طلباء نے اپنے مطالبات کی حمایت میں گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے باہر احتجاجی ریلی کا آغاز کیا ریلی کے شرکاء جن میں طالبات بھی شامل تھیں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زو بینر ز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء یونیورسٹی میں داخل ہو کر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے باہر احتجاج کرنا چاہتے تھے لیکن یونیورسٹی گارڈز کی کثیر تعداد یونیورسٹی گیٹ نمبر نو پر اکھٹی ہوگئی اور انہوں نے یونیورسٹی کے داخلی دروازوں کو بند کر دیا بعدازاں اسلامی جمعیت طلباء کی جانب سے پرامن ریلی کے انعقاد کی یقین دہانی پر ریلی کے شرکاء کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت دید ی گئی ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ طلباء وطالبات کے ہاسٹلز میں سہولیات فراہم کی جائیں یونیورسٹی میں پارکنگ فیس ختم کی جائے اور طلباء کو پرامن تقاریب منعقد کرنے کی اجازت بھی جائے واضح رہے کہ وائس چانسلر یونیورسٹی نے تمام گروپس و تنظیموں پر ہر قسم کے جلسے جلوسوں و ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں