ْجسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ،جے آئی ٹی تاحال کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:30

ْجسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ،جے آئی ٹی تاحال کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ماڈل ٹائون میں واقع سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرنے کے سلسلے میں بنائی گئی جے آئی ٹی تاحال کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی اور جے آئی ٹی جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے میں ابھی تک ناکام ہے بتایاگیا ہے کہ اس وقوعہ کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اب جائے وقوعہ کے گردو نواح کے رہائشیوں کے پاس موجود سیون ایم ایم کا تمام اسلحہ اکھٹا کرنے کافیصلہ کیا ہے اسلحہ وصول کرنے کے بعد مکینوں کے اسلحے کے فرانزک رپورٹ کیلئے بھجوایا جائیگا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ جے آئی ٹی نے جائے وقوعہ کے گردو نواح میں دو کلوکے فاصلے تک رہائشیوں سے اسلحہ اکھٹا کرنے کیلئے نادرا سے ان کے اسلحہ کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد اس واقعہ کی نئے خطوط کی بنیادپر تحقیقات کا آغاز کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں