آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور کی قلم چھوڑ ہڑتال

جمعرات 19 اپریل 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور محکمہ سکولز ایجوکیشن یونٹ نے اپنے مطالبات کی حمایت میں قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر ز و پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات تحریر تھے مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ایپکا لاہور کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں بھی دیگر صوبوں کے ملازمین کے مساوی اضافہ کیا جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے بعدازاں مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں