آئندہ ایک ماہ تک جی پی او چوک کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائیگا، خواجہ احمد حسان

جمعرات 19 اپریل 2018 19:30

آئندہ ایک ماہ تک جی پی او چوک کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائیگا، خواجہ احمد حسان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ آئندہ ایک ماہ تک جی پی او چوک کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائیگا جبکہ تیس اپریل تک ہائیکورٹ چوک میں مال روڈ کے دوسرے حصے کو بھی ٹریفک کی روانی کیلئے بحال کر دیا جائیگا یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جی پی او چوک میں زیر تعمیر اورنج لائن ٹرین منصوبے کے سینٹرل ریلوے سٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام کو بہت جلد اورنج لائن ٹرین تجرباتی بنیادوں پر چلنے کی نوید سنائی جائیگی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اونج لائن ٹرین کا سینٹرل ریلوے سٹیشن بائیس کینال رقبے پر محیط ہے جس میں مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی دور ہ کے دوران خواجہ احمد حسان کو سٹیشن کی تعمیراتی کمپنی کے سی ای او نے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں