ْپنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی دھرنا جا ری

جمعرات 19 اپریل 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا دھرنے کے دوران بعض شرکاء نے سول سیکرٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے گارڈز نے تمام داخلی گیٹ بند کر دئیے جس پر دھرنے کے شرکاء پروفیسر اینڈ لیکچررز نے پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اس بات کاا عادہ کیا کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک سول سیکرٹریٹ کے باہر ان کا دھرنا جاری رہے گا دھرنے کے باعث سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دھرنے کے شرکاء نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں صادق آباد سے راولپنڈی تک جی ٹی روی بند کرنے کی دھمکی دیدی دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ ٹائم سکیل ،اپ گریڈیشن ،کنوینس الائونس کی کٹوتی ،مقالوں کی ریسرچ اور پبلی کیشن ،پے پروٹیکیشن اور پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فائونڈیشن کی رکنیت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں