خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا،ڈاکٹر زمرد یاسمین

جمعرات 19 اپریل 2018 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے او رمکار ہیں، سیاست کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا ان کی عادت ہے ، خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ ’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کی چوری پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب پاکستان مسلم لیگ (ن) لائے گی۔ پشاور سمیت کے پی کے کے بڑے شہروں میں میٹرو بس اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لائیں گے اور خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں لاہور سمیت تمام شہروں میں قابل رشک ترقی ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پنجاب سپیڈ جلد کے پی کے سپیڈ میں بدلنے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی کے سمیت ملک بھر میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں