بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے، مہرین انور راجہ

جمعرات 19 اپریل 2018 19:28

بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے، مہرین انور راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام قبول نہیں کریں گے ، فیورل ایڈجسٹمنٹ کا جواز بنا کر بجلی مہنگی کرنا مناسب نہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی ہے اور اب بجلی کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ہے اور بے وسیلہ افراد کے لئے نئی نئی سہولتیں پیدا کی ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے حکومت کی طرف پانچ سالوں میں کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایاگیا ، ہر سال بجٹ میں ریلیف دینے کا اعلان کیا جاتاہے مگر عملی طو پر عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ،اب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے،عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سستی اور غفلت کا مظاہرہ ہر گزنہ کیا جائے ورنہ عوام ووٹ ک طاقت سے ظالمانہ اقدامات کے خلاف رائے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں