انٹرمیڈیٹ امتحان کا دوسرا حصہ 5مئی سے شروع ہوگا،رولنمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل

جمعرات 19 اپریل 2018 18:38

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان (پارٹ سیکنڈ) سالانہ 2018ء کے سلسلے میں رولنمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ریگولر طالب علم اپنے تعلیمی اداروں سے رجوع کریں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے پتہ جات پر رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ تقریباً 1لاکھ 72ہزار طالب علم امتحان میں شرکت کریں گے جن کے لیے ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ ، قصور اور لاہور کے اضلاع سمیت 561امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی عملہ کی تعیناتی کا عمل پوری شفافیت سے جاری ہے اور اس معاملے میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں۔یاد رہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحان( پارٹ سیکنڈ) 05مئی بروز ہفتہ سے شروع ہوگا۔ رولنمبر سلپس لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comسے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں