ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا‘ فخر زمان

سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرکے جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 18:34

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا‘ فخر زمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا، سلیکشن کمیٹی نے مجھے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا تجربہ رکھتا ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ ٹیسٹ میں بھی بیٹنگ کرتے وقت کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی، میں ڈومیسٹک میں چار روزہ میچز کھیل چکا ہوں اس لیے ٹیسٹ میچز میں کھیلنا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلوں، کوشش کروں گا کہ ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں۔ انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں پہلے کھیل چکا ہوں، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے، لاہور قلندرز میں برینڈن میکلم کیساتھ نائب کپتانی کرکے سیکھنیکا موقع ملا اور اس ٹیم میں عاقب جاوید نے بھی بہت سکھایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں