29 اپریل کومینارپاکستان کا جلسہ آدھا الیکشن ہوگا،عمران خان کا اعلان

نوازشریف منطقی انجام کوپہنچا توپھردعویداروں کی باری ہے،چیف جسٹس دوکام کریں،کے پی کا دوسرے صوبوں سےموازنہ کریں ،لوگوں سےپوچھیں،ہمارا بھی فائدہ ہوجائےگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سےخطاب اورمیڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اپریل 2018 17:54

29 اپریل کومینارپاکستان کا جلسہ آدھا الیکشن ہوگا،عمران خان کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 29اپریل کا مینارپاکستان جلسہ آدھا الیکشن ہوگا،نوازشریف منطقی انجام کوپہنچا توپھر دعویداروں کی باری ہے،چیف جسٹس دوکام کریں،کے پی کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کریں ،لوگوں سے پوچھیں ،ہمارا بھی فائدہ ہوجائے گا۔انہوں نے آج یہاں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کامک مکاؤ ہے ایسے میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔

نیب کا ہیڈ ، الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم سب یہ دونوں مل کرکریں گے؟ تویہ متفقہ سیٹ اپ نہیں ہوگا۔2013ء کے الیکشن میں کوئی ایسا نہیں جس نے کہا ہوکہ دھاندلی نہیں ہوئی۔شفاف الیکشن کروانے کیلئے متفقہ نگران سیٹ اپ آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان کا ہماری پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینا ہماری پارٹی کامعاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان بکے ،پیسے کس نے دیے یہ الگ معاملہ ہے۔

کسی پارٹی میں جرات نہیں ہے کہ الیکشن کوخطرے میں ڈال کراپنی پارٹی کے لوگوں کونکالیں۔ انہوں نے کہاکہ دوسری پارٹیوں کے لوگ بھی ملوث ہیں ان کے نام بھی ہمارے پاس ہیں۔ایک سینیٹر 40سے 45کروڑ روپے آفر کررہا تھا۔مجھے آفر ہوسکتی ہے توکسی کوبھی ہوسکتی ہے۔اس کا مطلب یہ پہلے بھی آفر آتی رہی ہیں۔ پارٹی ہیڈز کو بھی آفر ااتی رہی ہیں۔ کیوں نہیں پہلے بولے؟ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس ہمارے شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کررہے ہیں جواچھا کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں چاہوں گا کہ چیف جسٹس دوکام کریں کہ کے پی کا دوسرے صوبوں کے ساتھ موازنہ کریں کہ وہاں حالات کیسے ہیں ؟ دوسرا لوگوں سے پوچھیں کہ پانچ سال پہلے یہ چیزیں کیسی تھیں ؟ اس سے ہمارا بھی فائدہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار میرا پرانا دوست ہے اس کودعوت ضرور دیں گے۔خوشی ہوئی کہ ایک میرا دوست جس نے غیرت دکھائی کہ ایک خاتون جس کی حیثیت ہی نہیں سوائے کہ نوازشریف کی بیٹی ہے۔

چوہدری نثارنے اس خاتون کے سامنے جھکنے اورآرڈر لینے سے انکار کیا ،اس لیے میں چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا۔مزیدبرآں چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کوعزت دوکانفرنس میں جمہوریت کے بڑے بڑے دعویدار تھے۔نوازشریف نیب میں منطقی انجام کوپہنچا توپھر ان دعویداروں کی باری ہے۔یہ سب اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ 2018ء کا الیکشن پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔29اپریل کا جلسہ آدھا الیکشن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ،اسپیکر اورالیکشن کمیشن پاناما کیس نہیں سن رہے تھے۔30ستمبر کے جلسے کے بعد عوامی دباؤ پڑا اور کیس سنا گیا۔ ان کوخوف تھا کہ اسلام آباد میں رائیونڈ جتنے لوگ نہ جمع ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے اداروں میں نچلی سطح تک اپنے بندے بٹھائے ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ نے پہلی بار گارڈ فادر اور مافیا کا احتساب کیا ہے۔پہلی بار ایک طاقتور کا احتساب ہونا معجزہ ہے۔آصف زرداری اپوزیشن میں ہوتے تھے توان کی پکڑ ہوتی تھی۔جب یہ لوگ اقتدار میں آتے توسارے کیسز معاف ہوجاتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں