لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کے دوران دیئے گئے بیان حلفی کی نقول کے حصول کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:18

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کے دوران دیئے گئے بیان حلفی کی نقول کے حصول کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کے بیان حلفی کی نقول کے حصول کیلئے دائر درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جمعرات کو جسٹس عابد عزیر شیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین قیصر اقبال و دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

متاثرین کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کے دوران دیئے گئے بیان حلفی کی پیش کردہ نقول فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بیان حلفی پنجاب حکومت کے پاس نہیں ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بیان حلفی عوامی دستاویزات ہیں انہیں خفیہ نہیں رکھا جا سکتا اس لیے اس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا جائی. عدالت نے فریقین کے وکلا ء کے دلائل کے مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں