ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا، فخر زمان

کوشش ہوگی ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں،انگلینڈ میں پہلے کھیل چکا ، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا،اوپننگ بلے باز

جمعرات 19 اپریل 2018 17:42

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کروں گا، فخر زمان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہاہے کہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلوں، کوشش کروں گا کہ ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں پہلے کھیل چکا ہوں، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے، لاہور قلندرز میں برینڈن میکلم کیساتھ نائب کپتانی کرکے سیکھنے کا موقع ملا اور اس ٹیم میں عاقب جاوید نے بھی بہت سکھایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں