ویٹرنری یونیورسٹی میں انٹر ڈیپار ٹمینٹل قرات ، نعت اور آ ذان کے مقا بلو ں کا انعقاد

جمعرات 19 اپریل 2018 16:50

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز انٹر ڈیپا رٹمینٹل نعت ، قرات اور آ ذان کے مقابلوں کا انعقادکیا، ان مقابلوں میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبہ و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شر کت کی، قرات کے مقا بلے میں حافظ محمد شاکر اور حافظہ حا جرہ نے پہلی، حا فظ محمد ریحا ن اور مہوش نے دوسر ی جبکہ حافظ عبد اللہ اور نمرہ نے تیسر ی پو زیشنیں حا صل کی، نعتیہ مقابلے میں محمود رضا اور سدرہ قربان نے پہلی، محسن اور جویریہ نے دوسری جبکہ عرفان اور سائرہ عز یز نے تیسری پو زیشنیں حاصل کی، آذان کے مقا بلے میںحافظ محمد شاکر نے پہلی پو زیشن حا صل کی، اس مو قع پر اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے سینئر ٹیوٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشر ف نے پرو فیسر ڈاکٹر یسین ٹیپو کے ہمراہ جیتنے والے طلبہ و طا لبا ت کے درمیان انعا می شیلڈیں اور سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے، دریں اثنا یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے "عر بن کھوکھا" کے نام سے سٹی کیمپس لا ہور میں نئی کینٹین کا افتتا ح بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں