فیروز پور روڈ پرتیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں کر مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں سکی جبکہ ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں