پیپلزپارٹی لوڈ شیڈنگ کیخلاف (آج )ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کریگی

جمعرات 19 اپریل 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج (جمعہ ) کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کرے گی ، 27اپریل کو لاہور میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوئوں کے باوجود کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج جمعہ کے روز صوبہ بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کرے گی جس میں پارٹی رہنما شرکت کر یں گے۔ 27اپریل کو لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جس میں مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں