عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی

خوشی ہوئی کہ ایک میرا دوست جس نےغیرت دکھائی اور ایک خاتون جس کی حیثیت ہی نہیں سوائے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے،مریم نوازکیخلاف کھڑے ہوگئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اپریل 2018 16:24

عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی،خوشی ہوئی کہ ایک میرا دوست جس نے غیرت دکھائی اور ایک خاتون جس کی حیثیت ہی نہیں سوائے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے،مریم نوازکیخلاف کھڑے ہوگئے۔انہوں نے آج یہاں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کا ہیڈ ، الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم سب یہ دونوں مل کرکریں گے؟تویہ متفقہ سیٹ اپ نہیں ہوگا۔

2013ء کے الیکشن میں کوئی ایسا نہیں جس نے کہا ہوکہ دھاندلی نہیں ہوئی۔شفاف الیکشن کروانے کیلئے متفقہ نگران سیٹ اپ آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان کا ہماری پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینا ہماری پارٹی کامعاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ارکان بکے ،پیسے کس نے دیے یہ الگ معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

کسی پارٹی میں جرات نہیں ہے کہ الیکشن کوخطرے میں ڈال کراپنی پارٹی کے لوگوں کونکالیں۔

انہوں نے کہاکہ دوسری پارٹیوں کے لوگ بھی ملوث ہیں ان کے نام بھی ہمارے پاس ہیں۔ایک سینیٹر 40سے 45کروڑ روپے آفر کررہا تھا۔اس کا مطلب یہ پہلے بھی آفر آتی رہی ہیں۔ پارٹی ہیڈز کو بھی آفر ااتی رہی ہیں۔ کیوں نہیں پہلے بولے؟ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس ہماری شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کررہے ہیں اچھا کام ہے۔چیف جسٹس دوکام کریں کہ کے پی کا دوسرے صوبوں کے ساتھ موازنہ کریں کہ وہاں ھالات کیسے ہیں اور یہاں کیسے؟ اسی طرح چیف جسٹس پانچ سال پہلے کا کے پی اور آج کا بتا دیں۔

ہمارے لیے بہتر ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار میرا پرانا دوست ہے اس کودعوت ضرور دیں گے۔خوشی ہوئی کہ ایک میرا دوست جس نے غیرت دکھائی کہ ایک خاتون جس کی حیثیت ہی نہیں سوائے کہ نوازشریف کی بیٹی ہے۔اس نے اسٹینڈ لیا کہ اس کی بات نہیں مانی۔اس لیے میں چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں