گری کے امریکہ میں پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ کے قیام کے لئے معاہدے پر دستخط

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اے سی مینوفیکچرنگ میں عالمی لیڈر گری الیکٹرک نے حال ہی میں امریکہ کے شہر ایری زونا میں فونکس مارٹ کے سیلز ہیڈ کوارٹر میں گری پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ توانائی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے گری نے ایئر کنڈیشنر اور نئی توانائی کے مجموعہ کو فعال طور پر دریافت کیا ہے، اس طرح گری پی وی ایئر کنڈیشنر تیار کئے گئے۔

یہ منصوبہ امریکہ اور دنیا میں سب سے بڑے پی وی ایئر کنڈیشننگ منصوبے کے قیام کے لئے گری الیکٹرک کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ فونکس مارٹ جو 6 لاکھ مربع میٹر کے علاقے پر محیط ہے، میں گری پی وی ایئر کنڈیشنر نصب ہے جس کی مجموعی کولنگ کی صلاحیت 4200 ریفریجریشن ٹن سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے 1200 ایئر کنڈیشننگ ایکوئپمنٹ کے سیٹ لگائے گئے اور 6.7 میگاواٹ کا پی وی پینل نصب کیا گیا ہے۔

گری پی وی ایئر کنڈیشنر پی وی ڈائریکٹ ڈرائیون ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ یہ ایئر کنڈیشننگ سسٹم پی وی پینل سے براہ راست کرنٹ جنریٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے جو کہ صنعت میں ابتدائی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس سے توانائی کے خسارے پر روائتی ی وی پینل کے موڈ اور ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر کے مقابلے میں کم از کم 10 فیصد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ گری کا سیکنڈ جنریشن ی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ جس کا اس منصوبے کے لئے انتخاب کیا گیا تھا، ایک مربوط پی وی ملٹی وی آر ایف یونٹ ہے جس کے چلانے کے پانچ طریقے ہیں اور یہ بجلی کی پیداوار، بجلی کے استعمال اور پبلک پاورڈ گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے فنکشن کو ایڈجسٹ کرنے سمیت مختلف آپریشنل طریقے اختیار کر سکتا ہے۔

اس میں ایک مربوط کمبائننگ باکس، ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر اور متعلقہ ٹیکنالوجیز موجود ہیں جن کے ذریعے تنصیب کی لاگت کو کم اور جگہ کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈی سی ٹو اے سی کنورٹر ایئر کنڈیشنر کے اندر نصب کیا گیا ہے اس طرح اس کی روزانہ کی بنیاد پر مرمت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت گری نے دنیا کے 22 ممالک اور علاقوں میں پی وی سسٹمز کے 5 ہزار سیٹس تیار کئے ہیں۔

پی وی ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی بنیاد پر گری بجلی کی سپلائی اور اس کے استعمال کے پورے نظام کو مزید اپ گریڈ کرتا اور توانائی کی دنیا میں ایک نئے نیٹ ورکنگ کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔ گری ایئر کنڈیشنر بنانے کا تخصص کا حامل ہونے کی حیثیت سے معیاری مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ گری کی اپنی تین ہزار سے زائد مصنوعات ہیں اور اس نے 20 قسم کی کیٹیگری کی مصنوعات تیار کی ہیں جن میں 400 سیریز اور سات ہزار ماڈلز ہیں۔

یہ گھریلو اور کمرشل دونوں قسم کے صارفین کے لئے ہیں۔ جدت ہمیشہ سے گری کا طرہ ء امتیاز رہی ہے، جی ایم وی وی آر ایف سسٹم، سینٹر فیوجل واٹر چلر اور سائن ویو ڈی سی انورٹر ایئر کنڈیشنر کی تیاری کے ذریعے گری اس شعبہ میں بانی کی حیثیت رکھتا ہے اور ایئر کنڈیشننگ کی صنعت میں گری کی ساکھ ایک رجحان ساز کے طور پر مستحکم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں