پاکستانی فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی میرے مشن میں شامل ہے ‘ اداکار شان

شائقین کو دوبارہ سینما لانے اور انکا اعتماد بحال کرنے کیلئے معیاری فلمیں بنائی جائیں

جمعرات 19 اپریل 2018 13:13

پاکستانی فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی میرے مشن میں شامل ہے ‘ اداکار شان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستا ن فلم انڈسٹری کے نامو اداکار و ہدایتکار شان نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی میرے مشن میں شامل ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری انڈسٹری کو نہ صرف اپنے لوگوں نے نقصان پہنچایا بلکہ ہر دور میں بر سر اقتدار حکومتوں نے بھی اس طرف بالکل بھی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے سٹوڈیوز کو تالے لگ گئے جبکہ فنکاروں اور پروڈیوسروں نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج انڈسٹری تباہی کاشکا رہے ۔

(جاری ہے)

مگر انشاء اللہ یہ سال فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کا سال ہوگا اور اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرمایہ کار اور پرڈیوسر اچھی ،معیاری اور انٹر نیشنل معیار کی فلمیں شروع کریں تاکہ شائقین فلم کو دوبارہ سے سینما گھروں میں واپس لایا جائے اوران کا اعتماد دوبارہ سے بحال کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار شان نے کہاکہ ہمارا اور بھارت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ہماری اپنی تہذیب اور ثقافت ہے جبکہ ان کا ہماری تہذیب سے کوئی تعلق نہیں ،بھارتی فلموں کیلئے پاکستان میںکوئی جگہ نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں