ریلوے انتظامیہ نے سالانہ مجلس عزا کے موقع پر کئی ٹرینوں کو قلعہ ستار شاہ ریلوے اسٹیشن پر ایک منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی

جمعرات 19 اپریل 2018 01:00

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ریلوے انتظامیہ نے سالانہ مجلس عزا کے موقع پر کئی ٹرینوں کو قلعہ ستار شاہ ریلوے اسٹیشن پر 1منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سٹاپ کرنے والی ٹرینوں میں بدر ایکسپریس (111-Up/112-Dn)، غوری ایکسپریس(113-Up/114-Dn)، راوی ایکسپریس (121-Up/122-Dn)، سرگودھا ایکسپریس (123-Up/124-Dn) اور وارث شاہ فاسٹ (207-Up/208-Dn) کے نام شامل ہیں۔ اس فیصلے پر عمل درآمد 5مئی 2018سے ہو گا۔ عقید ت مندوں کو یہ سہولت 5اور 6مئی یعنی 2دن کے لئے حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں