کرپشن الزامات پرعمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروںگا،جاوید نسیم

عمران خان کوجواب دینے کا پابند نہیں ہوں،تین سال پہلے پارٹی چھوڑ چکا ہوں۔رکن اسمبلی جاوید نسیم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 18:31

کرپشن الزامات پرعمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروںگا،جاوید نسیم
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نسیم جاوید نے کہا ہے کہ کرپشن الزامات پر عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا،عمران خان کوجواب دینے کا پابند نہیں ہوں،تحریک انصاف تین سال پہلے پارٹی چھوڑ چکا ہوں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف تین سال پہلے پارٹی چھوڑ چکا ہوں۔عمران خان کوجواب دینے کا پابند نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

عوام کوجواب دینے کا پابند ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا، عمران خان کوعدالت میں جواب دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ پارٹی ارکان بکے ہیں یا نہیں ،میں کسی پربھی الزام نہیں لگانا چاہتا۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں کرپشن الزامات پرجن20 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے ان میں نسیم جاوید بھی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں