اساتذہ کاایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا دورہ

بدھ 18 اپریل 2018 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) قائد اکیڈمی فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ‘ وحدت روڈ‘ لاہور کے اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام 155ویں ایک روزہ نظریاتی تربیتی ورکشاپ کے سلسلے میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی نادر و نایاب تصاویر پر مشتمل تصویری گیلری بھی دیکھی اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

دریں اثناء آغوش گرائمر سکول‘ نزد دربار غوثیہ‘ ٹائون شپ‘ لاہور کے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ بوائز ہائی سکول‘ وسن پورہ‘ سکیم نمبر2‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کوٹ خواجہ سعید‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ عمر بلاک‘ علامہ اقبال ٹائون‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ‘ کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 524تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں