حکمران ووٹ کے تقدس کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں ووٹرز سے کوئی سروکار نہیں ‘ مسرت چیمہ

29اپریل کے جلسے سے ثابت ہو جائے گا پنجاب اب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ‘ ممبر ایگزیکٹوکونسل

بدھ 18 اپریل 2018 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران ووٹ کے تقدس کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں ووٹرز سے کوئی سروکار نہیں جس کا ثبوت کروڑوں عوام کا خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنا ہے ،29اپریل کے جلسے سے ثابت ہو جائے گا پنجاب اب پی ٹی آئی کا گڑھ ہے ۔ پارٹی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ عوام حکمرانوںکی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ۔

(جاری ہے)

اگر انہیں عوام سے ہمدردی یا ان کی صحت کا فکر ہوتی تو اربوں روپے قرض لے کر میٹرو ٹرین کامنصوبہ شروع کرنے کی بجائے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہم کو یقینی بنایا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ووٹ کے تقدس کی بات تو کرتے ہیں لیکن ان کی نظر میں ووٹرز کی کوئی اہمیت نہیں اسی لئے عوام ابتر زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ووٹرز کی حالت زار پر توجہ دے گی اور عوام کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لائی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں